• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نوجوان نے خودکشی کر لی، فائرنگ سے 3 زخمی

کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد اورتین ہٹی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی جبکہ ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع خلیل مارکیٹ کے قریب ایک گھر میں ایک نوجوان نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں تین ہٹی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے تینوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تینوں افراد کو ہاتھ، کندھے اور پاؤں پر ایک ایک گولی لگی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ملزمان نے بس اسٹاپ پر کھڑے ہوئے افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے۔

تازہ ترین