آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سری لنکا: دھماکوں میں ہلاکتیں 310 ہو گئیں، 40گرفتار

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 310 ہو گئی ہے، واقعے میں 500 سے زائد زخمی ہیں جبکہ پولیس نے 40 افراد اب تک گرفتار کر لیے ہیں۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے، صدر متھری پالا سری سینا نے تحقیقات میں غیرملکی مدد لینے کا اعلان کردیا۔


حکومت کے ترجمان راجیتھا سینارتنے کے مطابق صرف مقامی لوگوں کا ایک چھوٹا گروپ ایسے حملے نہیں کرسکتا، انٹرنیشنل نیٹ ورک کی موجودگی کے بغیر یہ حملے کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حملوں کے متعلق بین الاقوامی تعاون اور دوسرے رابطوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیسے خودکش بمبار تیار کیے گئے اور اس طرح کے بم یہاں کیسے بنائے گئے۔

سری لنکا میں 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 7 خودکش بمبارملوث تھے، حملوں میں 310سے افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ، پیر کی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ رات 8 بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملوں میں ڈنمارک کے امیر ترین شخص اور اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے زمیندار سمجھے جانے والے شخص آندرس ہولش پاؤلسن کے 3 بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آندرس ہولش دنیا کے واحد امیر ترین ڈینش باشندے ہیں اور وہ کپڑوں کے کاروبار کے ساتھ کئی کمپنیوں کے مالک بھی ہیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے صدیوں سے انسانوں کی وجہ سے ہونے والے ماحولیاتی بگاڑ کو درست کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ میں جنگلات اگانے پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آندرس ہولش کے خاندان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہولش فیملی فوری طور پر سری لنکا جانے کا ارادہ رکھتی ہے، آندرس ہولش کے 4 بچوں میں سے 3 سری لنکا کے دھماکوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آندرس ہولش اسکاٹ لینڈ میں 2 لاکھ 21 ہزار ایکڑ زمین یعنی 1 فیصد اسکاٹ لینڈ کے مالک ہیں جبکہ فوربز میگزین نے انہیں 2018ء میں امیر ترین ڈینش باشندہ قرار دیا تھا، وہ 6اعشاریہ 4ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید