• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی 13ریاستوں میں انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر 13ریاستوں اور دو ٹیریٹریز کی 116 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

گجرات، اتر پردیش ،مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں 116 حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے گجرات کے شہر احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا۔

انتخابات کے دوران کچھ حلقوں میں کشیدہ صورتحال رہی ،جھاڑکھنڈ چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے نصب دھماکا کردیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ارکان پر دستی بم پھینکا گیاجس میںتین ارکان زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین