• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’لال کبوتر‘ کی بڑی کامیابی ، 3کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا


ایکشن، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی اپنی نوعیت کی منفرد فلم ’لال کبوتر‘ نے 3 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرلیا ہے۔

چھوٹی فلم کی بڑی کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے ، یہ فلم گذشتہ ماہ ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی جسے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور منچلے نوجوان اب بھی یہ فلم ذوق و شوق سے دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کررہے ہیں۔

فلم بینوں نے فلم کی کہانی، میوزک، مناظر اور جاندار ڈائریکشن کی بھی تعریفیں کی ہیں اور معاشرتی مسائل پر بنائی گئی اسٹوری کو فلم انڈسٹری کیلئے بھی خوش آئند قرار دیاہے۔

یاد رہے فلم ”لال کبوتر“ کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی تخلیق ہے،آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے

لالچ ، طاقت اور انتقام کے گرد گھومتی دلچسپ کہانی میں علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا، دونوں کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے ، دونوں آرٹسٹوں کے پرستار اِنہیں مزید فلموں میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی شاندار کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے ، ”جیوٹی وی “ فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔

فلم اب بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے اوراُمید کی جارہی ہے کہ ”لال کبوتر“ بزنس اور کامیابی کے مزید اعزاز اپنے نام کرے گی۔

تازہ ترین