• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی ’’ووٹ ڈالیں‘‘ ویڈیو مودی کو بھا گئی

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارت میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نےبھارتی عوام کو ووٹ ڈالنے کا پیغام دیاہے، اُن کی اس ویڈیو کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بے حد پسندکیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک میوزک ویڈیو جاری کی ہے، جس کے ذریعے انہوں نے بھارتی عوامتک پیغام پہنچایا ہے کہ وہ لازمی ووٹ ڈالیں، اُن کی اس ویڈیو کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی صاحب نے مجھے (creativity) کے لیے بولا تھا۔ مجھے تھوڑی دیر ہوگئی ویڈیو بنانے میں لیکن آپ مت کرنا دیر ووٹ ڈالنے میں!!‘

شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ ووٹ ڈالنا صرف آپ کا حق نہیں ہے بلکہ آپ کی طاقت بھی ہے، براہ مہربانی اس کا استعمال کریں۔


بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے شاہ رخ خان کی اس ویڈیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’بہترین کوشش! مجھے یقین ہے کہ بھارتی عوام اور خصوصاً وہ لوگ جو پہلی مرتبہ اس سال ووٹ ڈالیں گے وہ آپ کی اس ویڈیو سے ضرور متاثر ہوں گے اور ووٹ ڈالنے باہر نکلیں گے۔‘

واضح رہے کہ مودی نے قومی انتخابات شروع ہونے سے قبل بالی ووڈ اداکاروں، صنعت کاروں، روحانی پیشوائوں، مشہورکھلاڑیوں اور دیگر معروف شخصیات کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں کہا کہ وہ اپنے پیروکاروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ووٹ ڈالیں۔

تازہ ترین