• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

فلپائن کے شمالی حصے میں زلزلے کےایک دن بعد جنوبی حصہ بھیزلزلے سےلرز اٹھا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نئے زلزلے کی شدت 6.4 رکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز کے زلزلے میں 11 افراد ہلاک ہو ئے۔

فلپائن کے جنوبی حصے میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دوسرے زلزلے میں کسی جانی نقصان کی ابھی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ روز شمالی حصے میں 6.1شدت کے زلزلے سے سپر مارکیٹ کی عمارت گر گئی تھی ،جس کے ملبے سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےجبکہ24 افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

سپر مارکیٹ کے گر نے سے دیگر عمارتوں اور ایک ایئر پورٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

تازہ ترین