• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلاول آپ کی آکسفورڈ کی ڈگری پر لگے پیسے ضائع ہوگئے‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نہلے پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر افتخار درانی نے دہلا چلاتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول آپ کی آکسفورڈ کی ڈگری پر جو پیسے لگے وہ ضائع ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر افتخار درانی کا بلاول بھٹو کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم پر کیے گئے طنز کے جواب میں کہنا ہے کہ حادثاتی چیئرمین صاحب !عمران خان نے کہاں کہا کہ جرمنی اورجاپان ہمسایہ ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ شاید بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم عمران خان کی بات سمجھ نہیں سکے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے بارڈر صنعتی زون میں بنائے گئے ہیں، آپ کی آکسفورڈ کی ڈگری پر جو پیسے لگے وہ ضائع ہو گئے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر داخلہ دے گی تو ایسا ہی ہو گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ ٹوئٹ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورۂ ایران کے دوران یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دینے پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، ایران میں دیا گیا وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

تازہ ترین