• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے لیکن اگر یہی کام منفرد انداز میں کیا جائے تو نہ صرف ٹریفک وارڈن خود اپنی ڈیوٹی کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ عوام کا بھرپور تعاون بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ٹریفک پولیس اہلکار کو ہی دیکھ لیں جواپنے فرائض انجام دیتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ دلچسپ پرفارمنس امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر Tulsaمیں اس وقت دیکھی گئی جب ایک اوینٹ کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکارڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا اور اہلکار کی اس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُسکے ٹریفک کنٹرول کرنے کے اس انداز کوبیحد سراہا۔

تازہ ترین