آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے 28 اپریل کو پیرس میں ہونے والے یورپین کنوینشن کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت میاں ذوالفقار آحمد جتالہ منعقد ہوا جس میں کنوینشن کے انقعاد کے حوالے سے تمام پہلوؤں اور انتظامات کا حتمی شکل دی گئی اور مختلف امورکو نمٹانے کی لیے کمیٹیوں سمیت دیگر ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا۔

کنوینشن کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس کے استقبال کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر تمام کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 28 اپریل کو ہونے والے کنوینشن میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے بلکہ اتحاد اتفاق سے تحریک انصاف کو یورپ میں مزید مضبوط بنانا ہے۔

آخر میں تمام ممبران نے 28 اپریل کو ہونے والے کنوینشن میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدیداجلاس میں صدر پی ٹی آئی فرانس کے علاوہ ،نائب صدر افضآل ڈھل ،چیف آرگنائیزر یاسر قدیر، گلزار لنگڑیال، شیخ نعمت اللہ،ابوبکر گوندل،مبارک جدون ،فضل مغل ، انعام اللہ،خرم رانجھہا جبکہخواتین سے ناصرہ فاروقی،نیناں خان،شاہدہ امجد،چوہدری مقصود، سحافت خان و دیگر نے شرکت کی۔

متفرق سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید