• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تحریکِ آزادیٔ کشمیر پر فلم بناؤں گا‘‘

معروف اداکار ایوب کھوسہ نے تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا، ساتھ ہی کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر فلم میں بغیرمعاوضہ کام کروں گا۔

معروف اداکار ایوب کھوسہ نے میر پور آزاد کشمیر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریکِ آزادی کشمیر پر فلم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مسائل پر بھی فلم بنانا چاہتا ہوں۔

ایوب کھوسہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں بیرون ممالک ملک کو بدنام کرتے ہیں، فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنے وطن کا اچھے چہرے اور حقائق سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔

ان کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان انتہائی پر امن ملک ہے، پوری دنیا سے سیاح آ رہے ہیں۔

تازہ ترین