• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو، سیلفی کیلئے پوز دیتے گوریلا کی تصویر وائرل


سیلفی لینے کا جنون انسانوں ہی کے نہیں جانوروں کے سر پر بھی خوب چڑ ھ کر بول رہا ہے ۔یقین نہیں توسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر میں نظر آنے والے ان گوریلا کو ہی دیکھ لیں جنہیں انسانوں کی طرح نہ صرف سیلفی لینے کا شوقین ہے بلکہ تصویر کھنچواتے ہوئے پوز بھی دے رہے ہیں۔

یہ تصویر کانگو کے ورونگا نیشنل پارک میں گوریلاوں کے یتیم خانے میں لی گئی جہاں ان جانوروں کو رکھا جاتا ہے جن کے والدین شکاریوں کا شکار بن چکے ہوتے ہیں۔

یہاں گوریلوں کا انسانوں سے بہت قریبی رابطہ رہتا ہے اس لیے انہوں نے انسانوں کی نقل کرنا شروع کر دی ہے اور صرف یہی نہیں گوریلا نے انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑا ہونا بھی سیکھ لیا ہے ۔

یوں انسانوں کی طرح پوز دیتے گوریلا کی تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

تازہ ترین