برطانوی قصبے میں کوئلے سے بھری بوریاں لاد کر بھاگنے کی56ویں عالمی چمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔
اس انوکھی ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کوتقریباً ایک کلو میٹرکے فاصلے تک50کلوگرام کوئلے سے بھری بوریاں کمر پر لاد کر بھاگنا تھا۔
ایونٹ کے دوران بچوں،خواتین اور معمر افراد کی خصوصی ریس کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم ان میں وزن عمر کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔
اس منفرد ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کوانعامی رقم اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔