• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کا یورپین کنونشن سے متعلق اجلاس

پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے28 اپریل کو پیرس میں ہونے والے یورپین کنونشن کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس میاں ذوالفقار احمد جتالہ کی زیر صدارت ہوا۔


اجلاس میں کنونشن کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور مختلف کمیٹیوں سمیت دیگر ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔

کنونشن کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس کے استقبال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر تمام کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کنونشن میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا بلکہ اتحادو اتفاق سے تحریک انصاف کو یورپ میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

میں صدر پی ٹی آئی فرانس کے علاوہ نائب صدر افضال ڈھل،چیف آرگنائزر یاسر قدیر، گلزار لنگڑیال، شیخ نعمت اللہ، ابوبکر گوندل، مبارک جدون، فضل مغل، انعام اللہ، خرم رانجھا، ناصرہ فاروقی، نیناں خان، شاہدہ امجد، چوہدری مقصود، صحافت خان او ردیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین