وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان پر مریم نواز بھی بول پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے دوسرے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کو برا بھلا کہہ کر بدنام کیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ غیر ملکی رہنمائوں کے ساتھ بیٹھ کر وزیراعظم کی پاکستان کو برا بھلا کہنے، رسوا اور بدنام کرنے کی قومی اور سفارتی تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذراسوچئے! ایرانی قیادت ہمارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی؟