آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر دوسرا اجلاس بھی بےنتیجہ ختم

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر،مشیر تجارت رزاق داود، ایف بی آرحکام، ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر کوئی بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو مزید سادہ بنانے اور ریٹس پر بھی نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید