• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس سامنے آگئے

جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس کیس سامنے آگیا، سی ٹی ڈی نے کراچی سے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گروہ ایک این جی او کے نام پر شہریوں کے فنگر پرنٹس حاصل کرتا، پھر اُن کے نام پر موبائل فونز کی سمز ایکٹی ویٹ کراکے مہنگے داموں فروخت کردیتا۔

چائنیز قونصلیٹ اور بلوچستان میں سراج رئیسانی پر حملے میں بھی ایسی سمیں استعمال ہوئیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے لوگوں سےفنگر پرنٹس حاصل کرتے اور سمز ایکٹیویٹ کرکےانہیں فروخت کردیتے ۔

گرفتار ملزمان میں کمپنی کے فرنچائز ملازم سمیت ایجنٹس بھی شامل ہیں جن کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین