• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس رنر اپ پینل کی جانب سے یوم تاسیس تقریب


پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رنراپ پینل کی جانب سے یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے منتظمین یاسر اقبال خان، ملک عابد، طاہر اقبال اور اشفاق چوہدری جبکہ میزبان چوہدری اکرام رانجھا تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عابد نے کہا کہ ملک لوٹنے والے پاکستان کو ملک نہیں بلکہ لمیٹڈ کمپنی سمجھ کر چلاتے رہے ہیں، ان کے افواہ ساز جتنی مرضی ڈس انفار مشن پھیلائیں لوگ جوک در جوک پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔

اس موقع پی ٹی آئی رنراپ پینل کے علاوہ نائب صدر چوہدری افضال ڈھل، جنرل سیکریٹری ملک اصغر برہان، ملک انصر، چوہدری افضل لنگاہ، صفدر ہاشمی، پی کے چوہدری، چوہدری طاہر اقبال کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم کی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔

مقررین کی طرف بعض فنڈ ریزنگ پروگراموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن، حکومت کو درپیش مشکلات اور مستقبل میں بہتری کےلئے تعاون کرنے اور حکومت کے ہاتھ مضبوط پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ممبر شپ مہم 2019 کے حوالے سے نئے ممبران کو آگاہی بھی دی گئی اور ممبر شپ کا آغاز کیا گیا۔

پارٹی ممبران نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کے مشکل سے مشکل حالات میں بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

ملک عابد، یاسر اقبال خان اور اکرام رانجھا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عشائیہ کے بعد یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں میڈیا کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور صحافیوں کیساتھ سوال و جواب کے سیشن میں نائب صدر افضال ڈھل، جنرل سیکریٹری اصغر برہان، ملک عابد، یاسر اقبال، پی کے چوہدری، صفدر ہاشمی اور اشفاق چوہدری نے تفصیلاً جوابات دیئے۔

تازہ ترین