• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ رینجرز لیاری فٹبال گالا یو سی بغدادی نے اپنے نام کرلیا، چاکیواڑہ رنر اپ ٹیم رہی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے انعامات تقسیم کیے۔

پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں ہونے والے فٹبال گالا میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، دلچسپ مقابلوں کے بعد یوسی بغدادی اور یوسی چاکیواڑہ فائنل میں مدمقابل آئیں، اعصاب شکن مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں تین کے مقابلے میں چار گول سے فاتح رہ کر یوسی بغدادی نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

رنگارنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد سعید ہلال امتیاز ملٹری تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کوٹرافی پیش دی جبکہ دیگر ٹیموں اور آفیشلز کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر میوزیکل بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

سندھ رینجرز کا مقصد لیاری میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

تازہ ترین