• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19ٹیم کا دورہ سری لنکا، پی سی بی حکومت سے رہنمائی لے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو سری لنکا بھیجنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد دورہ ختم کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ٹیم کو منگل 30 اپریل کو کولمبو روانہ ہونا ہے۔ دورے میں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پی سی بی نے سری لنکا بورڈ کو ای میل بھجوائی ہے۔ کراچی میں قومی انڈر 19 کرکٹرز معمول کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر کھلاڑیوں کو روانہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین