• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 50 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکےموٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے 50سے زائد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نےلیاری، کھارادراوربغدادی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان ارسلان، محمدحمزہ علی اور احسن کو گرفتار کیا جو کراچی کے مختلف علاقوں اورپارکنگ ایریازسے موٹرسائیکل چوری کرنے کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ کھارادر، لیاری اور شہر کے مختلف علاقوں میں 50سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کی واراداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں ملزمان کو قانونی چورہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مددگارواٹس ایپ نمبر03162369996پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین