• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو کے شہید مزدوروں نے جدو جہد کی عظیم مثال قائم کی،حبیب جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ شکاگو کے شہید مزدور رہنماؤں نے دنیا بھر کے مظلوموں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لئے انتہائی دلیری کے ساتھ پھانسی کے پھندے کو چوما اور تاریخ میں جد وجہد کی عظیم مثال رقم کردی، ہم اُن عظیم انسانوں کی قربانی کی یاد میں یوم مئی کے موقع پر دنیا بھر کے محنت کشوں کی طرح اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ پیپلز سیکریٹریٹ میں ٹریڈ یونینزکے عہدیداروں پر مشتمل ایک مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے، محمد اسلم سمّوں، حسین بادشاہ، سلیم سومرو، لیاقت علی خان مگسی، رحمت اللہ سرکی، نور محمد جلبانی ،حسین ابراہیم کاکا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن سےانتہائی مطلوب2ٹارگٹ کلرز گرفتار


کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے کنیزفاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز پرویز علی عرف لمبا اور ریحان فاروقی عرف ریحان چٹا کوگرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے ،شٹرڈائون ہڑتالیں کروانے اور گاڑیاں جلانے جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزم پرویزعلی عرف لمبا نے2004میں ایم کیو ایم کو جوائن کیااور ایم کیو ایم (لندن) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبررہا ہے، ملزم2008سے 2011تک سیکٹرایل نارتھ کراچی کا ممبر رہا ہے،12مئی 2007کو نمائش چورنگی کے مقام پر فائرنگ میں ملوث ہے، ملزم نے نعیم عرف بھورا، 2009 میں حامدعرف پیا اور 2010 میں جبار جن کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے تھا کوقتل کیا جبکہ 2011 میں گل امان جس کا تعلق اے این پی سے تھا کوقتل کیا، ملزم چار ایف آئی آرز میں نامزد ہے، ملزم ریحان فاروقی عرف ریحان چٹا نے2000میں ایم کیوایم الطاف کو جوائن کیا اور یونٹ 136-A ، سیکٹرایل نارتھ کراچی کا ممبر رہا جبکہ ملزم ایم کیو ایم (لندن) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا بھی ممبررہا ہے، 2008میں ملزم نے نعیم عرف بھورا، 2009میں حامدعرف پیا اور 2010میں جبار جن کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے تھا کو قتل کیا جبکہ 2011 میں ملزم نے گل امان جس کا تعلق (اے این پی) سے تھا کو قتل کیا، ملزم چار ایف آئی آرز میں نامزد ہے، دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیےپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین