• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات اراضی کی غیر قانونی لیز ، انکوائری سے متعلق نیب سےجواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ کی زمین غیر قانونی طور پر لیز کرنے کے خلاف انکوئری سے متعلق نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے آج جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے،چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ جنگلات سندھ کی زمین غیر قانونی طورپر لیز کرنے کے خلاف انکوئری سے متعلق چیف کنزویٹ افسر محکمہ جنگلات اعجاز احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب کے تفتیشی افسر کی کارگردگی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ برہم ہوگئے، عدالت نے استفسار کیا جو آپ نے لیز کی تھی وہ سب کینسل کردی؟ ملزمان نے جواب دیا کہ جی جو بھی لیز تھی ہم نے کینسل کردی ہیں،عدالت نے ریماکس دیئے جب ملزمان کے خلاف کوئی شکایت ہی نہیں تو آپ کیا کارروائی کریں کے، عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ تمام پلاٹس کی لیز ختم ہونے کہ بعد کیسے کارروائی کریں گے،عدالت نے ریماکس دیئے لیز ختم کرنے کے بعد آپ کو ان کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو گورنمنٹ کو فائدہ دیا ہے وہ پتا ہے، عدالت نے انکوئری کے معاملے پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین