• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اکائونٹ نہ ہونے سے شہریوں پرسالانہ 500پونڈ کابوجھ

لندن( پی اے ) اکائونٹ فراہم کرنے والے اداروں کی ریسرچ کے مطابق بینک اکائونٹ تک رسائی نہ رکھنے والے لوگوں کو روزمرہ بلز اورسروسز کی مد میں سالانہ کم وبیش 485پونڈ کااضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ریسرچ کے مطابق 1.2ملین سے زیادہ برطانوی شہریوں کا بینک اکائونٹ نہیں ہے، اس لئے ان کو وہ رعایت نہیں مل پاتی جو براہ راست بل ڈیبٹ کرانے والوں کو ملتی ہے۔ اس سے انرجی بلز ،براڈ بینڈ اور فون کے رابطوں کے بل بڑھ جاتے ہیں تنظیم پوکٹ کے سربراہ ویراج جاٹیا کاکہناہے کہ ہم میں سے بہت سوں کیلئے بینک اکائونٹ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ۔ لیکن جن کابینک اکائونٹ نہیں ہے انھیں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتاہے جو کہ ان کی جیب پر بوجھ ثابت ہوتاہے ۔ برطانیہ میں بینکاری کی صنعت کے نمائندہ ادارے یوکے فنانس کا کہنا ہے کہ بینک لوگوں کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں۔ بینکاری کی صنعت بینکاری کو ہر ایک کیلئے قابل رسائی بنانے کا عزم رکھتی ہے برطانیہ میں 7ملین سے زیادہ بنیادی بینک اکائونٹ ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک کے عوام بینکاری کی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں ۔
تازہ ترین