• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتیوں میں برطانیہ جانے والے درجنوں تارکین وطن کو بچا لیا گیا

لندن (اے پی پی) برطانوی حکام نے کم از کم 36 ایسے تارکین وطن کو بچا لیا ہے، جو تین مختلف اوقات میں چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر سوار انگلش چینل میں برطانیہ کی طرف جارہے تھے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان غیر ملکیوں کو برطانوی بارڈر فورس نے جنوبی انگلینڈ کے قریب سمندر سے ریسکیو کیا۔ بعد ازاں ان کو ڈوور کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا، ان 36تارکین وطن میں اکثریت مردوں کی ہے تاہم ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین