• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پاکستانی کرسچن آرگنائزیشن کی جانب سے سری لنکا دھماکوں کی مذمت

برلن (پ ر) یورپین پاکستانی کرسچن آرگنائزیشن کے پریذیڈنٹ چوہدری یوسف اختر اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سری لنکا میں8مقامات کے چرچز اور ہوٹل میں بم دھماکے ایک غیر فطری اور غیر انسانی فعل ہے، جس میں بی بی سی کے مطابق310لوگ جاں بحق جبکہ500افراد شدید زخمی ہوئے۔ سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پوری دنیا کا امن و سکون تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نے اس پاکیزہ مذمتی تہوار کی خوشیوں میں مصروف انسانوں کو نشانہ بنایا۔
تازہ ترین