• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہوں کا خون بہانا انسانیت کی نفی ہے، شہزاد بھٹی

وینس (پ ر) سری لنکا میں چرچز پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہزاد بھٹی، ترنتو اٹلی ڈاکٹر شہباز بھٹی پی ایم ایل این منارٹی ونگ اٹلی اور وائس آف وائیس لیس انٹر نیشنل کے صدر شہزاد بھٹی اور دیگر ممبران نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں چرچز اور ہوٹلوں میں بدترین دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب یا فرقے کی بنیاد پر بے گناہوں اور معصوم لوگوں کا خون بہانا انسانیت کی نفی ہے، قتل و غارت اور بدامنی پھیلانے والے واقعات قابل مذمت ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اقوام عالم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کا امن تباہ کرنے والے دہشت گرد عناصر کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ شہزاد بھٹی نے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین