• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں دہشت گردی پوری انسانیت کےخلاف ہے، شریف مغل

برمنگھم (ابرار مغل) سری لنکا میں بدترین دہشت گردی پر جہاں پوری دنیا اظہار مذمت کررہی ہے وہی برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے بھی اس دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص پی پی پی برطانیہ کے بزرگ رہنمائوں الحاج شریف مغل، چوہدری علی شان، مسلم کانفرنس کے رہنما و کونسلر چوہدری محمد فاضل، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائوں محمد مشتاق مغل، چوہدری محمد شکیل، کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ سری لنکا دہشت گردی کسی خاص طبقے ملک یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف ہے۔ حاجی شریف مغل، چوہدری علی شان، مشتاق مغل نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کے دشمن ہیں، مقاصد کے حصول کے لئے پرامن طریقہ کار اپنایا جائے، لیکن ریاست اور کسی ملک کے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا ہر لحاظ سے غلط ہے۔ چوہدری محمد عظیم، کونسلر محمد فاضل اور چوہدری محمد شکیل نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلیں اور صورتیں قابل مذمت ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ سری لنکا کی طرح پاکستان بھی بدترین دہشت گردی کا شکار ہے۔ بے شمار، بے گناہ اور معصوم اس دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسی طرح مختلف شخصیات نے بھی سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تازہ ترین