• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابرٹ مولر رپورٹ کی بنیاد پر میرا مواخذہ نہیں کیا جا سکتا، امریکی صدر

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس حال ہی میں پیش کی گئی مولر رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر ان کا مواخذہ نہیں کر سکتی۔ یہ رپورٹ گزشتہ امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں اور صدر کی طرف سے اس بارے میں چھان بین کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے بارے میں تھی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مواخذہ صرف کسی بڑے جرم کے ارتکاب پر ہی کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جب کوئی جرم ہوا ہی نہیں تو مواخذہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین