• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج میں غفلت کے ذمہ داران کی سزا مثال بنائیں گے،مرتضیٰ وہاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چارسالہ رضیہ ،انیس سالہ عصمت ، 9ماہ کی نشوا غلط انجکشن لگنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ اس حوالے جیونیوزکے پروگرام ’جیو پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علاج میں غفلت برتنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اس طرح کے واقعات میں ملوث ذمہ داران کو مثال بنائیں گے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ میڈیکل ایسوسی ایشن مریضوں کے حقوق کا خاص خیا ل رکھتی ہے کوتاہی برتنے والے کسی ڈاکٹر کی کبھی حمایت نہیں کی گئی 9ماہ کی بچی نشوا جیسے حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچاناچاہئے، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر صدف سلاوٹ نے بتا یا کہ بچوں کے وزن اور عمرکے اعتبار سے ان کا طریقہ علاج مختلف ہوتا ہے۔ کس بچے کو کتنی میڈیسن دینا ہے یہ فیصلہ ڈاکٹر کا ہوتا ہے نشواکیس میں زیادہ ڈوز کی وجہ سے بچی کی جان چلی گئی۔وزیراعلیٰ پنجا ب کے ترجمان عون چوہدری،ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی عظیم صدیقی،نمائندہ جیو نیوز رانا جاوید، کوآرڈینیٹرانسدادپولیو مہم کامران آفریدی بھی گفتگو میں شریک تھے۔عون چوہدری نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے امکان کو ردکرتے ہوئے کہا کہ البتہ جو کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا وہی عمران خان کی ٹیم کا حصہ رہے گا عثمان بزدار ایک بااختیار وزیراعلیٰ ہیں جو پنجاب میں بھرپور کردارادا کررہے ہیں۔سندھ میں نقل مافیا کا راج برقرارہے ۔ اس حوالے سے ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی عظیم صدیقی نے کہا کہ نقل پر قابو پانا سینٹرسپر یٹنڈ نٹ کی ذمہ داری ہے کنٹرولر کی ذمہ داری صرف پرچے کی پرنٹنگ کرکے سینٹر سپریٹنڈنٹ اور ویجیلنس ٹیم کے حوالے کرنا ہے ۔اگر ویجیلنس ٹیمیں ٹھیک کام نہیں کریں گی تو نقل کو روکنا مشکل ہوگا نقل مافیا قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔پولیس کو آیف آئی آردرج کراچکا ہوں لیکن کوئی مدد نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ رینجرز کے نام خط لکھا جس میں اپنی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ نما ئند ہ جیو نیوز راناجاویدنے کہا کہ اگر عظیم صدیقی کی جان کو خطرہ تھا تو انہوں نے امتحانی مراکز کادورہ کرنے کیلئے میڈیا پر پابندی کیوں لگائی؟پولیو مہم کیخلاف سازش کرنے والاشخص منظر عام پر آگیا ہے۔نمائندہ جیونیوز شکیل فرمان علی نے بتا یا کہ سازش کی آڑ میں پشاور کا اسپتال جلانے والے 12افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔ کوآرڈینیٹرانسدادپولیو مہم کامران آفریدی نے بتایا کہ ملک کی بڑی لیبارٹریز نے پولیوویکسینیشن کو کلیئر قراردیدیاہے ،علما بھی اسے حلال قراردے چکے ہیں ۔ پاکستان کے علاوہ تقریباً پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کی واحد وجہ پولیومہم کیخلاف غلط تصورات ہیں۔

تازہ ترین