• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، دہشت گردی کی پاداش میں 37 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق دہشت گردی کی پاداش میں مملکت کے 37 شہریوں کو منگل کے روز سزائے موت دے دی گئی۔ سزائے موت تعزیر کے تحت ’’حرابہ‘‘ کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی تھی۔ مجرموں کو اپنی صفائی کا پورا موقع فراہم کیا گیا۔تمام کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق مجرموں پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنی انتہا پسند سوچ کے فروغ کی خاطر دہشت گرد تنظیم بنا رکھی تھی تاکہ معاشرے میں افراتفری، طوائف الملوکی اور معاشرے کے امن وامان کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مذکورہ مجرموں کو الریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ المنورہ، الشرقیہ، القصیم اور عسیر کے علاقوں میں دہشت گردی کے فروغ سمیت متعدد دیگر جرائم کی پاداش میں سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کی تصدیق کی گئی ہے۔تمام کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے۔ مجرموں پر یہ بھی الزام تھا کہ انھوں نے سرکاری عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا ۔

تازہ ترین