• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈرانوائسنگ روکنے کیلئےقانون سازی ہوگی،چین پاکستان کوایک ارب ڈالرکاایک اوربرآمدی پیکج دیگا،رزاق داؤد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ چین پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا ایک اور برآمدی پیکج دیگا آزادانہ تجارتی معاہدہ پر 28 اپریل کو دستخط کئے جائینگے انڈر انوائسنگ کو روکنے کیلئے قانون سازی کی جائیگی،چین نےایف ٹی اے میں 313 اشیاء کو ڈیوٹی فری رسائی دی،انڈونیشیاء تک مارکیٹ رسائی بھی مل گئی ہے، سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ چین اور بھارت دبئی کے راستے پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کر رہے ہیں، چین اور بھارت سے آنیوالی اشیاء کی انڈر انوائسنگ ہو رہی ہےاس کو روکنا میری وزرات کے دائرہ اختیار میں نہیں، یہ ایف بی آر کاکام ہے حکومت اس کیلئے قانون سازی کریگی، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انڈر انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے سیاسی عزم موجود ہے ،بیورو کریٹس کا عزم چاہئے ، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایف بی آر کو طلب کر لیا ،مشیر تجارت نے کہا کہ چین نے ایف ٹی اے میں 313 اشیاء کو ڈیوٹی فری رسائی دی ہے، پاکستان کو آسیان کے برابر درجہ دیا گیا ہے چین نے ایک ارب ڈالر تک ڈیوٹی فری مراعات کا پیکج دیا ہے اوراسی طرح کا ایک اور پیکج بھی دیگا ،پاکستان کو انڈونیشا تک بہتر مارکیٹ رسائی مل گئی ہے ترکی کیساتھ مارکیٹ رسائی پر ہونیوالے مذکرات کامیاب نہیں ہوئے، کمیٹی نے وزارت تجارت وٹیکسٹائل میں تمام ملازمتوں کی نوعیت اور آسامیوں کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بلوچستان کے کوٹہ پر تمام خالی آسامیوں کو تین ماہ میں پر کرنیکی ہدایت کر دی ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹیکسٹال ڈویژن میں 712ملازمین کام کر رہے ہیں جس میں 447پنجاب ، 197سندھ، 45خیبر بختونخوا ، 3فاٹا اور 13آزاد کشمیر کے ملازمین شامل ہیں جس پر کمیٹی ارکان نےتمام محکموں میں موجودہ کوٹہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور اس پر غور و فکر کرنیکی تجویز پیش کی۔

تازہ ترین