• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ​پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے کروز میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) سے فائر کیا گیا جو بحری جہاز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز سے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کو دیکھا۔ ​میزائل نے زمین پر انتہائی درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جو مقامی میزائل سسٹم کی بھر پور صلاحیتوں کا عکاس ہے، کامیاب میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پاکستان کی دفاعی صنعت کی جانب سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں کی مقامی سطح پر اعلیٰ ترین تیاری کا مظہر ہے۔ یہ امر دفاع کے شعبے میں خود کفالت کے حکومتی عزم کا مظہر بھی ہے۔

تازہ ترین