• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ماہرین نے ایف بی آر کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان میں ٹیکس ماہرین نے ایف بی آر کا تجویز کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مسودہ مسترد کردیا۔ تحریک انصاف کی حکومت سے اسکیم کو آسان بنانے کے لئے کہا ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ اسکیم کو زیادہ پرکشش بنانے کے لئے گزشتہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے مقابلے میں شرح کم رکھی جائے۔ جس نے مقامی اور بیرون ممالک اثاثوں پر شرح دو، تین اور پانچ فیصد رکھی تھی۔ ایف بی آر نے بڑھ کر شرح تجویز کی ہے جس میں ایک کیٹگری کے لئے زیادہ سے زیادہ شرح 15فیصد ہے۔ تاہم ایک ٹیکس ماہر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو اپنا بے نامی قانون بزور لاگو کرنا ہوگا۔ تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے طلب کردہ اجلاس میں شریک ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اسکیم کو معقول بنایا جائے۔ پالیسی سازی کا کام ایف بی آر کے حوالے نہیں ہونا چاہئے۔ جس کا کام وزیراعظم کی متعارف کردہ پالیسی پر عمل درآمد کرانا ہو۔

تازہ ترین