• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبان پھسلنے کو کسی بھی اینگل پر لے جانے کاٹرینڈ چل پڑا،ندیم چن

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو بالکل جواب دیں گے مگر یہ لوگ پارلیمنٹ کو چلنے تو دیں،زبان پھسلنے کو آپ کسی بھی اینگل پر لے جاسکتے ہیں یہ میڈیا کا حق ہے، وزیر اعظم کا دفاع تو میں بھی کروں گا لیکن کسی کی زبان پھسلنے پر کیا دفاع کروں۔ میں سمجھتا ہوں پاکستان میں یہ ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے زبان پھسلنے پر، ذاتیات پر، فیملز پر ، لیڈیز پر بات کرنے کا ، یہ ضیا الحق کے مائنڈ سیٹ نے شروع کیا ہے ہم اس سے نکلنا چاہتے ہیں، غدار قرار دینے کی مہم 1988میں ایک وزیر اعلیٰ پنجاب نے محترمہ بے نظیر بھٹو کیخلاف شروع کی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ زبان کی پھسلن ایک سال یا دوسال میں ہوتی ہے ہر چوتھے پہر میں نہیں ہوتی حکومت قومی مفاد کو مذاق سمجھتی ہے جاپان پریشان ہے جرمنی حیران ہے یہ تبدیلی ہے پاکستان کی، ہم تو پہلے ہی پریشان تھے کہ یہ جو تبدیلی ہمارے ساتھ ہوئی اب تو پوری دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ وزیر اعظم کو کوچنگ کی ضرورت ہے،اتنا زبان کی پھسلن کیوں ہو رہی ہے، دیکھنا چاہئے کہ کیا مسائل ہیں جس کی وجہ سے وزیر اعظم سے غلطیاں ہوجاتی ہیں جب دوسرے ممالک سے تعلقات پر بات کرنی ہو تو تیار ی سے کرنی چاہے ۔
تازہ ترین