• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ میں نئے ارکان کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(آئی این پی) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور پائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے آئین درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایساشخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو۔ آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کے اقدام اور کابینہ کو کالعدم قرار دے اورعدالت مقدمے کے حتمی فیصلے تک عمران خان اور اراکین وفاقی کابینہ کو کام سے روکے۔
تازہ ترین