• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی لیکن دوسری جانب اوپن
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کم ہو گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر 141.40 اور 141.50پر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 141.80اور 142.30 سے کم ہو کر 141.70اور 142.20روپے ہو گئی ،سعودی ریال کی قیمت 10پیسے کے اضافے سے 37.70اور 38روپے جبکہ یو اے ای درہم 5پیسے کے اضافے سے 38.65 اور 38.95 روپے ہو گئی یو رو کی قیمت خرید 159 روپے پر مستحکم رہی البتہ قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 160.75روپے ہو گئی اور برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 183.75 اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 185.50 روپے ہو گئی۔
تازہ ترین