• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار قتل

بنوں(جنگ نیوز) بنوں میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا جس کا وزیراعلیٰ کے پی کے نے نوٹس لے لیا ہے ، اے ایس آئی عمران کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیو مہم کی سکیور ٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر حملے کی تصدیق کردی۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق اے ایس آئی عمران پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا،ڈومال تھانے کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولیاں ماردیں۔
تازہ ترین