• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا سول جج کا تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، متعدد کیسز نمٹا دئیے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعین ہونے والے نابینا سول جج نے تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کیسز نمٹا دئیے۔ سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے ابتدائی 3 ماہ میں 20 کیسز کا فیصلہ سنا کر تاریخ رقم کردی ۔ یوسف سلیم بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرکے اس عہدے تک پہنچے۔ یوسف سلیم کو نابینا ہونے کی وجہ سے سول ججز کے انٹرویوز میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اسوقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ کی سلیکشن کمیٹی کو یوسف سلیم کا انٹرویو کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین