• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ،مودی کے حلقے سمیت 117 نشستوں پر پولنگ، مقبوضہ کشمیر میںمکمل بائیکاٹ

نئی دلی /سری نگر(نیوز ایجنسیاں، جنگ نیوز) بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت 13 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام 2 علاقوں کی 117 نشستوں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ، مقبوضہ کشمیر کی عوام نے انتخابات کے نام پر رچائے گئے ڈھونگ کو مسترد کردیا، وادی میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا،مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ (اسلام آباد) میں ووٹنگ کے دوران کرفیو کا سماں ہے، آخری اطلاعات تک انت ناگ میں ٹرن آؤٹ 1.55 فیصد ریکارڈ کیا گیا،لوگوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز ویران پڑے رہے اور عملہ نیند کے مزے لیتا رہا، مقبوضہ کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے حلقے میں صرف دو فیصد ووٹنگ ہوئی ، وادی میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے الیکشن کے بائیکاٹ اور ہڑتال کی اپیل کر رکھی تھی جس کے باعث لوگوں نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ نہیں کیا، بعض پولنگ مراکز ایسے بھی تھے جہاں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 13 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام 2 علاقوں میں ایوان زیریں (لوک سبھا)کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 117 نشستوں پر ووٹنگ کی گئی۔
تازہ ترین