• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت تاجروں کیلئے پیکیج یقینی بنائے گی،صدر علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہوفاقی حکومت تاجروں کے لیے پیکیج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔حکومت تاجر برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کراچی کے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ وہ گورنر ہاؤس میں سندھ تاجر اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفد نے ایف بی آر کے نوٹس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ۔ وفد نے بیروزگاری کے پیشِ نظر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نظر ِ ثانی کی درخواست بھی کی۔ وفد میں شامل تاجرانِ سندھ کے صدر جاوید قریشی ، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ، آل پاکستان جیولرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد، عبدالر حما ن، اسماعیل لاہوریہ ، منصور احمد بھی شامل تھے۔ وفد نے تاجر و ں کے مسائل پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کو بتایا کہ ایف بی آر ای میل کے ذریعے تاجروں کو نوٹس بھیج رہا ہے۔ جس سے تاجر برادری کے مسائل اور پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین