• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈیفنس میں نجی اسپتال سیل کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈیفنس میں نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا۔منگل کو کمیشن نے ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں عارف ڈیفنس میڈیکل سینٹر پر چھاپہ مارا لیکن چھاپے سے قبل ہی عملہ فرار ہوگیا۔کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اسپتال میں جعلی ڈاکٹرز کے کام کرنے کی شکایت ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران فارمیسی اور آپریشن تھیٹر سے زائد المیعاد ادویات برآمد ہوئی ہیں، ابھی مزید انکوائری کررہے ہیں تاہم اسپتال کو سیل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین