• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) قاضی خالد نے چیئرمین فیڈرل سروس ٹربیونل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذولفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر فیڈرل سروس ٹربیونل کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے تاہم محکمہ بورڈز و جامعات کی جانب سے ان کی جگہ کسی اور کو شہید ذولفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کا چارج نہیں دیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ یونیورسٹی کے ڈین جسٹس (ر) ضیاء پرویز کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا جائے گا۔ سبکدوش وائس چانسلر قاضی خالد نے منگل کو یونیورسٹی میں الوداعیہ اجلاس سے خطاب کیا اور تمام اساتذہ اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی بدولت یونیورسٹی نے ایک مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے قاضی خالد کی لاء یونیورسٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے دور میں یونیورسٹی نے مثالی ترقی کی اور یہ پہلی یونیورسٹی ہے جو خسارے میں نہیں اور اس کا بجٹ فاضل ہے۔
تازہ ترین