• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ٹیم نہیں نیا کپتان منتخب کرنے کا وقت ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب وقت ٹیم نہیں بلکہ نیا کپتان منتخب کر نے کا ہے،پیپلز پارٹی جس معاشی پالیسی کی بات کرتی تھی آج وزیر اعظم نے اس کی توثیق کردی ہےاب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم اس بات کا اعتراف کریں کہ آٹھ ماہ میں ملک و قو م کا نقصان کیا گیا یہ نقصان ملک عوام اور وفاقی یونٹس کاہوا ہے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے عمرا ن خا ن پر کڑ ی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان نے ایران میں جو انکشافات کئے اس سے تاریخ جغرافیہ کے ماہرین بھی پریشان ہیں مرتضی وہاب نے کہا کہ سمجھا گیا تھا کہ معاشی بحران کے ذمہ دار اسد عمر تھے لیکن کل کے انکشاف نے انکی بھی قابلیت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جنگ عظیم کا انکشاف اور عمران خان کا جغرافیہ پر عبور بھی اب کھل کر سامنے آگیا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر جسے نجات دہندہ سمجھا جاتا تھا انہیں اور فوا د چوہدر ی کی جگہ آپا فردوس کودے دی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پیٹر و لیم مصنو عا ت کے نر خو ں میں اضا فے کےلئے سفا ر شا ت بھی عوام کے سامنے ہیں جس سے عوام مہنگا ئی کے بھنور میں مزید دھنستے چلے جا ئیں گے۔ انہو ں نے مرادسعید اور فردوس عاشق سے گزارش کی کہ وہ اپنی پرفارمنس پر بات کیا کریں اور ادویات، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں انہیں تسلیم کیا جا ئے۔
تازہ ترین