آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت بھی پی پی،ن لیگ کی طرح5سال پورے کریگی،شاہ محمود

ٹوکیو(عرفان صدیقی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام کا کوئی امکان نہیں صرف افواہیں ہیں جبکہ چوہدری نثار کا پنجاب کے وزیر اعلی بننے کی بات صرف قیاس آرائیاں ہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے،تحریک انصاف کی حکومت بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرح پانچ سال پورے کرے گی ۔وہ اپنے دورہ جاپان کے اختتام پر جنگ سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں میں اور جہانگیر ترین اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا نیب کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے فی الحال پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہورہا کیونکہ ماضی مٰیں ن لیگ کی حکومت نے کبھی اس قانون میں ترمیم کو نہیں سوچا اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے اس قانون میں کبھی ترمیم کی لیکن اب اپوزیشن کو اس قانون کے حوالےسے بہت تکلیف ہے حالانہ کہ اس وقت پانچ سے چھ قوانین پارلیمنٹ میں موجود ہیں جنھیں پاس کرنے کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن کے غیر ذمہ دار رویے کہ باعث یہ قوانین قابل عمل نہیں ہوپارہے جس کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ۔

اہم خبریں سے مزید