• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کونسل کا کراچی بار کی قرارداد کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جاوید سلیم سورش ، وائس چیئرمین ہارون الرشید اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی قاضی رفیع الدین بابر نے پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے20 اپریل کو منظور کی گئی قرار داد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن کے موقف اور قرار داد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مذکورہ قرار داد قانونی برادری اور صوبائی بار کونسل کے گزشتہ فیصلوں کے منافی ہے۔ سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کر چکی ہے اور اس کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے جبکہ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سپریم کورٹ کے معزز جج قاضی فائز عیسیٰ کو دانستہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی ہے جس کی قانونی برادری قطعاً اجازت نہیں دے سکتی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ ناموں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے دوران دیگر صوبوں سے ججز کی نامزدگی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ نامزدگی کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
تازہ ترین