• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار،100انڈیکس 498 پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،ملکی معیشت بارے میں تاحال واضح حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے فروخت کا دباو برقرار ،دوسرے روز بھی مندی کی لہر برقرار ، 100انٖڈیکس 498پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت 92.98 ارب روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم میں بھی نمایاں کمی ، تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی اسکیم اور آئی ایم ایف کےبارے حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی، نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی دن بھر مندی کا رحجان دیکھا گیا ،بڑے پیمانے پر فروخت کے دباو کی وجہ سے کاروبار 1.37 فیصد کی کمی سے 11کروڑ 96لاکھ 5ہزار شیئرز تک محدود رہا،جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 60لاکھ 89ہزار شیئرز کم تھا ،فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو گزشتہ روز کی نسبت 57کروڑ 59لاکھ 15ہزار روپے کم ہو گئی جبکہ مارکیٹ سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی 92ارب 98کروڑ 55لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ،مندی کی وجہ سے 100انڈیکس 497.66 پوائنٹس کی کمی سے 36404.03 پوائنٹس پر آگیا ، 30انڈیکس میں 218.72 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
تازہ ترین