آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس،نیب گواہ کے بیان پر جرح مکمل، سماعت 27اپریل تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس میں دو ملزمان کے وکلا کی نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرنے پر آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا کو جرح کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب کے گواہ سنیئر آڈیٹر اکائونٹنٹ جنرل سندھ سیداقبال علی بھی پیش ہوئے۔ ملزم ریاض کے وکیل ایس ایم اقبال اور ملزم عمر کے عبدالوہاب بلوچ نے نیب کے گواہ سید اقبال علی سے جرح مکمل کرلی۔ ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ سید اقبال علی کی دستاویزات کی نقول کیلئے در خو ا ستیں دائر کردیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں