• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46پیکس و کارگو ایجنٹس پی آئی کے اےکروڑوں کے نادہندہ،تمام فرار

اسلام آباد( عاطف شیرازی) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ46غیرملکی پیکس و کارگو ایجنٹس ، پی آئی اے کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔پی آئی اے حکام کی مبینہ غفلت باز پرس نہ کرنے کی وجہ سے کارگو ایجنٹس غائب ہوگئے بعد میں 12کروڑ سے زائد کی رقم ایجنٹس کومعاف کردی گئی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک معاف کیے گئے بقایاجات سوا ارب روپے کے ہیں، آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے کمیٹی سی اے اے اور پی آئی اے حکام پر برہم ہوگئی،کنونئیر کمیٹی حناربانی کھر نے کہاکہ ہم یہاں وقت ضائع کررہے ہیں 10سال پرانا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوپارہا ہے کوئی تازہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے 46فارن ایجنٹس فرار ہوگئے ہیں ،حکام معاملے سے لاعلم ہیں یہاں ہماراوقت ضائع کیا جاتا ہے،سینئر افسران بغیر تیاری کے یہاں آجاتے ہیں 10سال پرانا معاملہ کمیٹی نے ایک بار پھر ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کو ارسال کردیا۔ پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کاا جلاس گزشتہ روز کنونئیر کمیٹی حنا ربانی کھر کی زیر صدارت ہوا اجلا س میں سول ایو ی ایشن ڈویژن کے آڈٹ اجلاس 2012-13کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین