• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KDA بقا کی جنگ کے آخری مرحلے میں،پلاٹس نیلامی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)اپنی بقا کی جنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ‘ادارے نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کا فیصلہ کیاہے‘پانچ ہزار ریگولروکنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اور 3 ہزار 6 سوپنشنزکے لیے 30 کروڑ روپے ماہانہ کی ضرورت ہے‘ لیکن اسے حکومت سندھ سے 20کروڑ 40 لاکھ روپے ملتے ہیں ‘ادارے کی اپنی آمدنی ماہانہ نو، دس کروڑ روپے سے کم ہوتے ہوئے گزشتہ ماہ صرف پونے دو کروڑ روپے تک رہ گئی‘ملازمین کو فروری کی تنخواہیں چند دن قبل ادا کی گئیں جبکہ مارچ کی تنخواہیں تاحال نہ مل سکیں‘ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے کروڑوں روپے کے واجبات کے ڈی اے نے الگ ادا کرنا ہیں‘ حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل عبدالقدیر منگی نے کہاہے کہ مالی بحران سے فوری نکلنے کے لیے ہم نے پلاٹوں کی نیلامی کافیصلہ کیا ہے جس سے ہمیں 50 کروڑ روپے آمدنی کی توقع ہے‘ نیلامی کے عمل کورمضان سے پہلے مکمل کرلیں گے۔
تازہ ترین