آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیساتھ کھڑے ہیں،دنیا دہشتگردی کیخلاف متحد ہوجائے،رحمٰن ملک

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے ہائی کمشنر نور دین محمد سے سری لنکا میں ایسٹر کے دن دہشتگردانہ واقعات پر اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سری لنکن ہائی کمیشن میں مہمانوں کے کتاب میں تعزیتی تاثرات تحریر کئے اور سری لنکا میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔رحمٰن ملک نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سامنے آئے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی سری لنکا کے عوام کے زخموں سے کھیلنا بند کریں ۔اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمنٰ ملک نے کہا کہ سری لنکا کی کے اس قومی سانحہ پر پاکستان کے عوام اور پیپلزپارٹی سری لنکن حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بم حملے بظاہر نظر آنے والی سازش سے بہت بڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں دھماکو ں کی ایک سیریز جس نے ملک بھر میں کہرام برپا کردیاسوہا ن روح ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے اب پوری دنیادہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا

کہ وہ دہشتگردی کو سپورٹ کر رہے ہیں اور وہ دہشتگردانہ تنظیم آر ایس ایس کے ممبر ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں